مہنگائی بھّتے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے حکومت: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ افسران اور ملازمین اپنی جان پر کھیل کر عام دنوں سے کئی گنا زیادہ کام کر رہے ہیں۔ وہیں پنشن پر منحصر رہنے والے عمر رسیدہ افراد کے لئے یہ فیصلہ کافی مہلک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے حکومت پر ملازمین کی حوصلہ شکنی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین اور سبکدوش ملازمین کو ملنے والے مہنگائی بھتے پر لگائی گئی روک کے فیصلے کو فوراً واپس لینا چاہیے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ افسران اور ملازمین اپنی جان پر کھیل کر عام دنوں سے کئی گنا زیادہ کام کر رہے ہیں۔ وہیں پنشن پر منحصر رہنے والے عمر رسیدہ افراد کے لئے یہ فیصلہ کافی مہلک ہے۔


ایس پی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’سرکاری ملازمین کے ڈی اے پر پابندی کا فیصلہ حکومت فوراً واپس لے۔ ایک طرف بغیر چھٹی کے افسران، ملازمین اپنی جان خطرے میں ڈال کر عام دنوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ کام کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت ان کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔ پنشن پر انحصار کرنے والے بزرگوں کے لئے تو یہ اور بھی مہلک فیصلہ ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے مالی انتظام کے طور پر حکومت نے پہلی جنوری 2020 تا 30 جون 2021 تک ملازمین کے مہنگائی بھتے (ڈی اے) کے اضافے پر روک لگا دی ہے۔ اس دوران ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے ڈی اے میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Apr 2020, 8:30 PM