حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کو جاری کیا 5 جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ لیٹر

حال ہی میں ختم ہونے والی 5جی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد وزیر مواصلات نے کہا تھا کہ ملک کے کچھ بڑے شہروں میں صارفین اکتوبر تک 5 جی خدمات استعمال کر سکیں گے۔

5جی اسپیکٹرم، تصویر آئی اے این ایس
5جی اسپیکٹرم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جلد ہی 5 جی خدمات شروع ہونے والی ہیں کیونکہ حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ لیٹر جاری کیا ہے۔ وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 جی خدمات کے آغاز کے لیے تیاری کریں۔ جبکہ یہ خط آج یہاں جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم ایلوکیشن لیٹر جاری کر دیا گیا ہے اور اب ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو 5 جی لانچ کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔

حال ہی میں ختم ہونے والی 5جی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد وزیر مواصلات نے کہا تھا کہ ملک کے کچھ بڑے شہروں میں صارفین اکتوبر تک 5 جی خدمات استعمال کر سکیں گے۔ حکومت کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کیے گئے 72,098 میگا ہرٹز اسپیکٹرم میں سے 51236 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلام کیے گئے۔ اس کی وجہ سے حکومت کو کل 150173 کروڑ روپے ملے ہیں۔ اس میں اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس نے 212 کروڑ روپے، بھارتی ایئرٹیل نے 43048 کروڑ روپے، ریلائنس جیو نے 88078 کروڑ روپے اور ووڈافون آئیڈیا نے 18799 کروڑ روپے میں اسپیکٹرم خریدا۔


ایئرٹیل نے کل اس نیلامی کے تحت خریدے گئے اسپیکٹرم کے لیے 8312 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی کی ہے۔ اسپیکٹرم نیلامی میں حصہ لینے کے کچھ دنوں بعد ایئرٹیل نے بھی 5جی خدمات پیش کرنے کے لیے کئی آلات بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔