’حکومت چند ارب پتیوں کی جیبیں بھر رہی‘، پرینکا نے پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر مرکز کو بنایا نشانہ

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ تیل کمپنیوں نے چھ ماہ میں 1.32 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، ان کی اس بڑی کمائی کا بوجھ ملک کی عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پٹرول اور ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کو لے کر ایک بار پھر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ہندوستان میں بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ انھوں نے چند ارب پتیوں کو فائدہ پہنچانے کی لگاتار ہو رہی کوشش بتائی ہے۔

ہفتہ کے روز پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ 19 ماہ میں بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 29 فیصد کم ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’تیل کمپنیوں نے چھ ماہ میں 1.32 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ ان کی اس بھاری کمائی کا بوجھ ملک کی عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی اونچی شرح کے سبب ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ اپنی فیملی نہیں چلا پا رہے ہیں، انھیں کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔ حکومت کی ترجیح صرف کچھ ارب پتیوں کی جیبیں بھرنا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کانگریس لیڈران پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی، پی چدمبرم اور گورو ولبھ جیسے کانگریس لیڈران عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہندوستان میں ایندھن کی قیمت بڑھنے پر حیرانی ظاہر کرتے رہے ہیں۔ یہ کانگریس لیڈران بھی ایندھن کی بڑھتی قیمت کو مہنگائی کے اسباب میں سے ایک بتاتے رہے ہیں اور مودی حکومت کو اس کے لیے ذمہ دار بھی بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔