گوگل نے اپنی 22 ویں سالگرہ پر بنایا خاص ڈوڈل

موجودہ وقت میں گوگل دنیا بھر کے خاص موقوں کو ڈوڈل کے ذریعہ مناتا ہے۔ گوگل نے سال 1998 سے ڈوڈل بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور اس نے پہلا ڈوڈل برننگ مین فیسٹیول کے اعزاز میں بنایا تھا۔

گوگل نے اپنی 22 ویں سالگرہ پر بنایا خاص ڈوڈل
گوگل نے اپنی 22 ویں سالگرہ پر بنایا خاص ڈوڈل
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کی سر فہرست کمپنی گوگل اپنی 22 ویں سالگرہ پر خصوصی ڈوڈل بنا کر منا رہی ہے۔ ڈوڈل میں ’جی‘ حرف کو لیپ ٹاپ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور باقی حروف کو اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کے نزدیک کیک اور سالگرہ کا تحفہ بھی رکھا ہوا ہے۔

گوگل نے شروعاتی دنوں میں اپنی سالگرہ الگ الگ تاریخوں پر منائی تھی۔ سال 2005 تک گوگل اپنی سالگرہ سات ستمبر کو مناتی رہی ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنی سالگرہ آٹھ ستمبر اور 26 ستمبر کو بھی منائی ہے۔ اب اس نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانی شروع کر دی ہے۔


سرچ انجن گوگل کا قیام ستمبر 1998 میں کلیفورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے دو پی ایچ ڈی طالب علم لیری پیج اور سرغی برین نے کی تھی۔ لیری پیج اور سرغی برین نے گوگل کے آفیشیل لانچ کرنے سے پہلے اس کا نام ’بیکرب‘ رکھا تھا، جسے بعد میں گوگل کر دیا گیا۔

موجودہ وقت میں گوگل دنیا بھر کے خاص موقوں کو ڈوڈل کے ذریعہ مناتا ہے۔ گوگل نے سال 1998 سے ڈوڈل بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور اس نے پہلا ڈوڈل برننگ مین فیسٹیول کے اعزاز میں بنایا تھا۔ گوگل بنیادی طور پر الفوبیٹ انک کمپنی ہے اور یہ دنیا میں 100 سے زیادہ زبانوں میں کام کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔