خوشخبری! اگست میں خوردہ مہنگائی گھٹ کر 6.83 فیصد پر پہنچی

سبزیوں و دیگر خوردنی اشیا کی قیمت گھٹنے کی وجہ سے خوردہ مہنگائی کی شرح اگست ماہ میں گھٹ کر 6.83 فیصد پر آ گئی ہے، حالانکہ اب بھی یہ آر بی آئی کے دائرے کے باہر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سبزی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سبزی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اگست ماہ میں خوردہ مہنگائی گھٹی ہے جو عوام کے لیے راحت دینے والی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سبزیوں و دیگر خوردنی اشیا کی قیمت گھٹنے کی وجہ سے خوردہ مہنگائی کی شرح اگست ماہ میں گھٹ کر 6.83 فیصد پر آ گئی ہے۔ حالانکہ اب بھی یہ آر بی آئی کے دائرے کے باہر ہے۔ آر بی آئی نے 24-2023 کے لیے خوردہ مہنگائی کے 5.4 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

قومی شماریات دفتر (این ایس او) کی طرف سے منگل کو جاری آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق صارفین پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی مہنگائی جولائی میں 7.44 فیصد تھی، جبکہ اگست 2022 میں یہ 7 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں خوردنی اشیا کی مہنگائی گھٹ کر 9.94 فیصد رہی، جو کہ جولائی میں 11.51 فیصد تھی۔


اس درمیان ملک کا انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) جولائی ماہ میں 5.7 فیصد بڑھا ہے۔ این ایس او کی طرف سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق آئی آئی پی کی بنیاد کی پیمائش کرنے والے انڈسٹریل پروڈکشن میں گزشتہ سال اسی ماہ میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کا پروڈکشن جولائی 2023 میں 4.6 فیصد بڑھا ہے۔ دوسری طرف مائننگ پروڈکشن میں 10.7 فیصد اور بجلی پروڈکشن میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔