’دھارا‘ برانڈ کا تیل استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، مدر ڈیری نے قیمت میں 20-15 روپے فی لیٹر کمی کا کیا اعلان

مرکز نے خوردنی تیل صنعت کی یونٹ ’ایس ای اے‘ کو کھانا پکانے والے تیل کے ایم آر پی میں کمی کی ضرورت سے متعلق ہدایت دی تھی، اس کے بعد ہی ’دھارا‘ برانڈ کے تیلوں کے ایم آر پی میں تخفیف کا فیصلہ لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تیل، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیل، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدر ڈیری نے ’دھارا‘ برانڈ کے تحت فروخت کیے جانے والے تیلوں کے ایم آر پی (زیادہ سے زیادہ قیمت) میں بھاری تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ اب ان کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گئی ہے۔ کم ایم آر پی والے اسٹاک آئندہ ہفتے بازار میں آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

دراصل مرکزی حکومت نے خوردنی تیل صنعت کی یونٹ ’ایس ای اے‘ کو کھانا پکانے والے تیل کے ایم آر پی میں کمی کی ضرورت سے متعلق ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد ہی ’دھارا‘ برانڈ کے تیلوں کے ایم آر پی میں تخفیف کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مدر ڈیری کے ترجمان نے بتایا کہ ’دھارا‘ خوردنی تیلوں کے ایم آر پی میں فوری اثر سے مختلف نوعیت کے مطابق 15 سے 20 روپے فی لیٹر کی کمی کی جا رہی ہے۔ یہ کمی سویابین تیل، رائس بران تیل، سورج مکھی اور مونگ پھیلی کے تیل جیسے ویریئنٹ کے لیے کی گئی ہے۔ ایسا بین الاقوامی بازاروں میں اثرات میں کمی اور گھریلو فصل کی دستیابی میں آسانی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مدر ڈیری‘ کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم سے دھارا ریفائنڈ سویابین تیل (ایک لیٹر پالی پیک) کا ایم آر پی 170 روپے سے گھٹا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے اور دھارا ریفائنڈ رائس بران آئل کا ایم آر پی اب 190 روپے فی لیٹر سے گھٹا کر 170 روپے ہو جائے گا۔ اسی طرح دھارا نے ریفائنڈ سورج مکھی تیل کا ایم آر پی 175 روپے فی لیٹر سے گھٹا کر 160 روپے فی لیٹر اور دھارا مونگ پھلی کا ایم آر پی 255 روپے فی لیٹر سے گھٹا کر 240 روپے کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔