جی او سی وائٹ نائٹ کور نے ایل او سی پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا
یہ دورہ ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب سرحدی سیکٹرز میں وقفے وقفے سے دراندازی کی کوششیں اور ڈرون سرگرمیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے پیر کے روزیعنی کل لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فوجی کمانڈر نے فوجی یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں، حفاظتی اقدامات اور مجموعی سرحدی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
دورے کے دوران جی او سی نے فوجی جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہمہ وقت چوکسی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے سرحد پر تعینات دستے ہمہ وقت تیار ہیں اور ان کی ثابت قدمی قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی حالات میں کسی بھی وقت تبدیلی ممکن ہے لہٰذا تمام رینکس کو سخت آپریشنل تیاری، جارحانہ حکمت عملی اور جدید نگرانی کے نظام پر انحصار کرتے ہوئے چوکس رہنا ہوگا۔ جی او سی نے فوجی جوانوں کو یقین دلایا کہ کمانڈ ہیڈکوارٹر ہر سطح پر ان کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب سرحدی سیکٹرز میں وقفے وقفے سے دراندازی کی کوششیں اور ڈرون سرگرمیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں، تاہم فوج نے بارہا واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی شرارت یا خلاف ورزی کو ناکام بنایا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔