بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کانگریس سے اتحاد کرنا چاہتی ہے ’گوا فارورڈ پارٹی‘

گوا فارورڈ پارٹی کے صدر وجے سردیسائی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے 2017 میں بھی بی جے پی کے خلاف اتحادی حکومت بنانے کے لئے آخر منٹ تک کوشش کی۔

وجے سردیسائی تصویر
@VijaiSardesai
وجے سردیسائی تصویر @VijaiSardesai
user

یو این آئی

پنجی: گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے صدر اور سابق نائب وزیراعلی وجے سردیسائی نے پیرکو کہا کہ انکی پارٹی ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو ہٹانے کے لئے کانگریس سے اتحاد کرنے کے لئے تیار ہے۔

سردیسائی کا یہ تبصرہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر پرفل پٹیل کے اتوار کو دیئے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی پارٹی کانگریس اور دیگر یکساں خیالات والی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے حق میں ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے 2017 میں بھی بی جے پی کے خلاف اتحادی حکومت بنانے کے لئے آخر منٹ تک کوشش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔