گوا کانگریس نے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت پر عوام کے مفادات سے سمجھوتہ کرنے کا لگایا الزام

کانگریس لیڈر امرناتھ پنجیکر نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر بے گناہ کووڈ مریضوں کو آکسیجن سے محروم کر کے 'قتل' کیا اور سلنڈروں کو سندھو درگ بھیجوایا۔

پرمود ساونت، تصویر آئی اے این ایس
پرمود ساونت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پنجی: گوا پردیش کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر امرناتھ پنجیکر نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ہمیشہ گوا کے عوام کے مفادات سے سمجھوتہ کیا ہے اور اسے بیرونی لوگوں کو بیچنے کی کوشش کی ہے۔

ایک بیان میں امرناتھ پنجیکر نے کہا کہ "وزیراعلیٰ پرمود ساونت کے ذریعہ شروع کردہ نام نہاد 'سویا پورنا گوا' مہاراشٹر رجسٹریشن گاڑیوں کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بی جے پی بیرونی لوگوں کو ہر طرح کے مواقع دے رہی ہے اور گوا کے باشندوں کو محروم کر رہی ہے۔‘‘


امرناتھ پنجیکر نے الزام لگایا کہ "بی جے پی حکومت نے مہادئی پر کرناٹک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر بے گناہ کووڈ مریضوں کو آکسیجن سے محروم کر کے 'قتل' کیا اور سلنڈروں کو سندھو درگ بھیجوایا۔ بی جے پی نے ہمیشہ گوا کو دبانے اور باہر والوں کو گوا بیچنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر ساونت کے لیے مہاراشٹر سے گاڑیوں کو لاکر پورے گوا میں جھانکی کے طور پر گھمانا شرم کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ"ہم حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مہاراشٹر کی گاڑیوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے اور گوا سے گاڑیوں کو شامل کرنے کی وارننگ دینا چاہتے ہیں، ایسا نہیں کرنے پر کانگریس کارکن ان کی نقل و حرکت کو روک دیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔