ڈبلیو ایچ او سربراہ گیبریوسس طالبان قیادت سے ملاقات کے لیے کابل پہنچے، کئی اہم ایشوز پر ہوگا تبادلہ خیال

ٹولو نیوز نے اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے ثقافتی کمیشن کے رکن احمد اللہ واثق کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر گیبریوسس وزیراعظم ملا حسن اخوند اور نائب وزیر اعظم ملا برادر وغیرہ سے ملاقات کریں گے۔

تصویر ٹوئٹر @DrTedros
تصویر ٹوئٹر @DrTedros
user

یو این آئی

کابل: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹریڈوس ادھانوم گھیبریسس پیر کو افغانستان کی راجدھانی کابل پہنچے اور ان کی وزیر اعظم ملا حسن اخوند، ان کے نائب وزیراعظم ملا برادر اور سرکاری افسران سمیت طالبان قیادت کے ساتھ میٹنگ ہونے کی امید ہے۔

ٹولو نیوز نے وزیر صحت واحد مجروح کے حوالے سے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے کابل میں افسران کے ساتھ افغان صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی مدد میں کمی اور اسے پھر سے شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہونے کی امید ہے۔


ٹولو نیوز نے اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے ثقافتی کمیشن کے رکن احمد اللہ واثق کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر گھیبریسس وزیراعظم ملا حسن اخوند، نائب وزیراعظم ملا برادر اور نگران کابینہ کے قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی سے ملاقات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔