پاکستان کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے: فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا افغانستان کو تسلیم کرنے جیسا ہے اور طالبان کی مدد کرنے کے لئے ان کی حکومت کو فوری طور پر منظوری دینا ضروری ہے۔

مولانافضل الرحمن، تصویر آئی اے این ایس
مولانافضل الرحمن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمن نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگ زدہ افغانستان میں استحکام لانے کے لئے طالبان حکومت کو فوری طور پر منظوری دے۔ جیو نیوز ٹی وی نے اتوار کو ان کے حوالے سے کہا کہ ’’ہمیں طالبان حکومت کو جلد از جلد ایک پرامن ملک اور افغانستان میں ایک مستحکم حکومت کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے کی جا رہی کوششوں میں تعاون کرنے کی منظوری دینی چاہیے‘‘۔

مولانافضل الرحمن نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا افغانستان کو تسلیم کرنے جیسا ہے اور طالبان کی مدد کرنے کے لئے ان کی حکومت کو فوری طور پر منظوری دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چین اور روس کی نئی افغان حکمرانوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی لے رہے تھے، تب پاکستان کو بھی طالبان کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے لوگوں کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات رہے ہیں اور ہمیں وہاں امن و استحکام کا نظام شروع کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Sep 2021, 1:46 PM