غازی پور: افضال انصاری کے اسکول کی باؤنڈری پر چلا بلڈوزر

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوسف پور بازار واقع ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرکالج کے مین حصے سے منسلک مبینہ غیر قانونی تعمیر کو آج زمیں دوز کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>افضال انصاری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

افضال انصاری، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

غازی پور: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) ایم پی افضال انصاری کے ضلع غازی پور کے محمد آباد علاقے میں واقع ایک اسکول میں غیر قانونی تعمیر کو اتوار کو ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر منہدم کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوسف پور بازار واقع ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرکالج کے مین حصے سے منسلک غیر قانونی تعمیر کو آج زمیں دوز کر دیا گیا۔ اس پوری کاروائی میں پولیس کے جوان موقع پر موجود رہے۔ افضال انصاری کالج کے منیجر ہیں۔

تحصیل دار محمدآباد نے بتایا کہ ایم اے انٹر کالج یوسف پور کے منیجمنٹ کے لوگوں نے چار بسوا سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر باونڈری وال کی تعمیر کرائی گئی تھی، جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ عدالت نے فوراً سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی ہدایت دی۔


تحصیل دار محمدآباد نے مزید بتایا کہ نوٹس دینے کے باوجود کالج کے منجمنٹ کے لوگوں نے غیر قانونی تعمیر کو نہیں ہٹایا اس لئے آج یہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی ایم ایس پی دیہات، ایس ٹی ایم ہرشتا تیواری، سرکل افسر محمدآباد سمیت کافی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کے جوان موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔