مہوبہ میں دلت بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

ایس پی سدھا سنگھ نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ کر متاثرہ سے ملاقات کی ہے اور ملزمین کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں دلت برادری کی ایک بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیش کمار نے بتایا کہ رانی لکشمی بائی نگر مہال میں جگت رانی (55) کو اتوار کی صبح اس کے مکان کے سامنے ایک کھنڈر میں برہنہ حالت میں پایا گیا۔ خاتون کے ہاتھ پیر رسی سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے منھ میں کپڑا ڈھونسا گیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ کو مہوبہ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹڑوں نے تقریباً چار گھنٹے تک کی مشقت کے بعد خاتون کی حالت کو قابو میں کرلیا۔ وہ اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

امیش کمار نے بتایا کہ متاثرہ کے ذریعہ دیئے گئے بیان میں اس کے ساتھ چار افراد کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کیے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون کی مخالفت کرنے اور چیخنے چلانے پر ملزمین کے ذریعہ اس کے خفیہ اعضاء میں لال مرچ بھرے جانے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔ ایس پی سدھا سنگھ نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ کر متاثرہ سے ملاقات کی ہے اور ملزمین کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */