جی-20 میٹنگ: سری نگر میں ’اسمارٹ بنکر‘ بنانے کا حکم، عالمی لیڈروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ

اسمارٹ بنکر بنانے میں 44.44 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا، جی-20 میٹنگ سے پہلے یہاں اسمارٹ بنکروں کی تعمیر عالمی لیڈروں کی سیکورٹی کو توجہ میں رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔

جی 20، تصویر یو این آئی
جی 20، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر میں جی-20 کی میٹنگ سے پہلے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اسمارٹ سٹی کے درمیان یہاں ’اسمارٹ بنکر‘ بنانے کے حکم بھی صادر کر دیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے بنکر پرانے روایتی بنکروں کی جگہ لیں گے اور کئی نئے بنکر بھی تیار کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکم ہے کہ سری نگر کے جنوب اور مشرق میں بنکروں کو 20 دنوں کے اندر پورا کیا جانا چاہیے۔ اسمارٹ بنکروں کی تعمیر سری نگر اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ہی کیے جائیں گے۔

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اسمارٹ بنکر بنانے میں 44.44 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ جی-20 میٹنگ سے پہلے یہاں اسمارٹ بنکروں کی تعمیر عالمی لیڈروں کی سیکورٹی کو توجہ میں رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں جموں کشمیر پولیس نے بتایا تھا کہ جموں و کشمیر میں 28 مقامی دہشت گرد بچے ہیں، جو کہ تعداد میں پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں۔ کسی بھی ممکنہ خطرہ سے نمٹنے کے لیے حکومت پوری تیاری کر رہی ہے۔


واضح رہے کہ جی-20 لیڈران تین دنوں تک ہندوستان میں رہیں گے۔ آئندہ ماہ سری نگر میں 22 سے 24 مئی کو ہندوستان تیسری جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد کرے گا۔ اس درمیان میٹنگ سے پہلے جموں و کشمیر میں زمین پر فوجیوں کو بھی کم کرنا چاہتی ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ کے سفر کے دوران عالمی لیڈروں کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ تقریباً سات دہائیوں میں پہلی بار ہے جب جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں۔ اسمارٹ سٹی مشن بھی سری نگر کو ایک نئی شکل دینے کی کوشش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔