ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات برصغیر کے لئے خوش آئند: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ دونوں ممالک جو پیسہ ہتھیار خریدنے پر خرچ کرتے ہیں وہ لوگوں کی بھلائی پر خرچ ہونا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک غریب ہو رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات بر صغیر کے لئے ایک خوش آئند قدم اور خوش خبری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جو پیسہ ہتھیار خریدنے پر خرچ کرتے ہیں وہ لوگوں کی بھلائی پر خرچ ہونا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک غریب ہو رہے ہیں۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ ہم جموں وکشمیر کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاپتے ہیں ایسا ضرور ہونا چاہئے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اچھے ہوں گے تو ہم جو پیسہ فوج پر، ہتھیار خریدنے اور جہاز خریدنے پر خرچ کرتے ہیں وہ لوگوں کی بھلائی پر خرچ ہوں گے‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمارا ملک جی ڈی پی میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور حالیہ سیلاب سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اگر کشمیر مسئلے کا حل تلاش کریں گے تو وہ نہ صرف جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے بلکہ ملک اور پورے برصغیر کے لئے ایک خوش آئند قدم اور خوشخبری ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔