یوپی اسمبلی میں بیٹھ کر موبائل پر ’تین پتی‘ کھیل رہے تھے بی جے پی رکن اسمبلی، سماجوادی پارٹی نے ویڈیو کیا شیئر

سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی اراکین اسمبلی کو عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ صرف بدعنوانی، عصمت دری اور فالتو گیمز میں ملوث ہیں۔‘‘

اتر پردیش اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
اتر پردیش اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آپ کو تو یاد ہی ہوگا جب کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے نظر آئے تھے، جس کو لے کر خوب ہنگامہ بھی مچا تھا۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ یوپی اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر ’تین پتی‘ یعنی تاش کھیلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ یوپی کی مہوبہ سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی کی تاش کھیلتے ہوئے یہ ویڈیو سماجوادی پارٹی میڈیا کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’مہوبہ سے بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں تین پتّی گیم کھیل رہے ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر پورن دیکھتے پائے گئے تھے۔‘‘

سماجوادی پارٹی کی میڈیا وِنگ نے اس پوسٹ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی اراکین اسمبلی کو عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ صرف بدعنوانی، عصمت دری اور فالتو گیمز میں ملوث ہیں۔ یہ بی جے پی عوامی خادم اور عوامی نمائندے ہیں؟ شرمناک!‘‘ یہ پوسٹ 24 ستمبر کو شیئر کیا گیا ہے جس پر طرح طرح کے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔


اس ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے ’’اب ڈیڑھ لاکھ کا فون لیا ہے تو یہی امید ہے۔‘‘ ایک دوسرے شخص نے لکھا ہے کہ ’’انھیں بھی کوئی معطل کرے گا کیا؟ سرکاری ملازمت والوں پر تو جانچ کر کے کارروائی ہو جاتی اب تک۔‘‘ ایک دیگر شخص نے صرف ایک لفظ کا تبصرہ کیا ہے اور لکھا ہے ’’شرمناک۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔