کانپور کے پاس مال گاڑی پٹری سے اتری، دہلی-ہاوڑہ ریلوے روٹ متاثر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ کے متوازی بنے فریٹ کوریڈور ٹریک پر آج صبح مال گاڑی ڈیریل ہو گئی اور کئی ڈبّے پلٹ گئے۔

ٹرین، علامتی تصویر یو این آئی
ٹرین، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانپور دیہات: دہلی -ہاوڑہ ریلوے روٹ جمعہ کی صبح اترپردیش کے کانپور دیہات کے انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کے بعد متاثر ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ کے متوازی بنے فریٹ کوریڈور ٹریک پر آج صبح مال گاڑی ڈیریل ہو گئی اور کئی ڈبے پلٹ گئے۔ بائیں جانب ڈی ایف سی ٹریک تقریباً سو میٹر تک اکھڑ گیا ہے اور ڈبے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد چھلانگ لگا کر نئی دہلی-ہاوڑہ ٹریک پر آ گرے ہیں لہٰذا نئی دہلی ہاوڑہ اپ اور ڈاؤن لائن پر ٹرین کا چلنا بند ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار مال گاڑی کے ڈرائیور نے انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائے جس کی وجہ سے ڈبّے آپس میں ٹکرا گئے۔ تیز رفتاری کے باعث 100 میٹر کے دائرے میں ٹریک اکھڑ گیا ہے۔ مال گاڑی سے تین ڈبّے دہلی-ہاوڑہ ریلوے لائن کی پٹریوں پر جا گرے اور وہیں پانچ ڈبّے دوسری طرف تالاب میں جا گرے۔


حادثے میں لوکو پائلٹ (ڈرائیور) اور گارڈ محفوظ رہے اور انہوں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اس واقعہ سے آگاہ کیا۔ جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی، نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ پر اپ اور ڈاون لائنوں پر ٹرینوں کا آپریشن روک دیا گیا اور اسی جگہ پر ریلوے کا عملہ اور ٹیکنیکل ٹیم جی آر پی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور مرمت کا شروع ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */