آڑھتیوں کی چار روزہ ہڑتال: ’حکومت نوٹس دے کر ایجنٹوں کو اذیت دینا بند کرے‘

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کو کہا کہ مودی جی، انکم ٹیکس، سی بی آئی، ای ڈی کے علاوہ بھی کچھ پتہ ہے آپ کو۔ پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو انکم ٹیکس کو نوٹس دے کر آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کے ساتھ ہی اب ایجنٹوں کو اذیت دینے پر اتر آئے ہیں اور ان کی حکومت نے پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو بھی انکم ٹیکس نوٹس بھیج کر ڈرانا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس مواصلات محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو کہا ’’مودی جی، انکم ٹیکس، سی بی آئی، ای ڈی کے علاوہ بھی کچھ پتہ ہے آپ کو۔ پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو انکم ٹیکس کو نوٹس دے کر آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام نوٹس دینا نہیں بلکہ عوام کو انصاف دینا ہے، لیکن مودی حکومت انصاف دینے کے بجائے نوٹس بھیج کر ایجنٹوں کو ڈرانے کا کام کر رہی ہے۔ ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایجنٹ اس طرح کے نوٹس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ کسان بھی کسی دھمکی سے ڈرتا نہیں ہے، لیکن پی ایم مودی کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ یہ اذیت انہیں کافی مہنگی پڑے گی۔


کانگریس ترجمان نے وزیراعظم مودی کو راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کیا کہ ان کی قیادت والی حکومت کو اذیت دینے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سوٹ بوٹ والے فقیر کی آنکھیں کب کھلیں گی۔ مودی جی آپ تاریخ کے سب سے بے رحم وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ آپ کی حکومت کے ہاتھ کسانوں کے خون سے سَنے ہیں۔ ذرا بھی اخلاقیات باقی ہیں تو تینوں کالے قوانین واپس لیجیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کے وزیر ہندوستان کے غذائی تحفظ کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ کسان جو تحریک چلا رہے ہیں وہ مودی کے بنائی گئی شبیہ کا نتیجہ ہے۔

آڑھتیوں کی چار روزہ ہڑتال

پنجاب میں آڑھتیوں کے طور پر پہچانے جانے والے کمیشن ایجنٹس انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے خلاف چار روزہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ہڑتالی آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت کرنے کی پاداش میں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے ان کے خلاف چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔


صوبہ پنجاب میں آڑھتی ایسوسی ایشن کی قیادت رویندر چیمہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور فیڈریشن آف آڑھتیا ہے جس کے سربراہ وجے کالرا ہیں، یہ دنوں تنظم چار روزہ ہڑتال پر ہیں۔ حکومت پنجاب کے مطابق ریاست میں 14 اہل آڑھتیوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔