سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا، اب خطرے سے باہر

منموہن سنگھ ایمس اسپتال میں زیر علاج، تصویر یو این آئی
منموہن سنگھ ایمس اسپتال میں زیر علاج، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم کو 13 اکتوبر کو ان کی صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ اس سال 19 اپریل 2021 کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔


سابق وزیراعظم نے 4 مارچ اور 3 اپریل کو کووڈ ویکسین لی ہے۔ وہ فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ ان کی 2009 میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔