’بی جے پی کی 15 سالہ حکومت پر ہمارے 15 ماہ بھاری‘، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا ’شیوراج‘ پر حملہ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شیوراج جی، میری حکومت کے 15 ماہ کے کام آج بھی آپ کی 15 سال کی حکومت پر بھاری ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے شیوراج سنگھ چوہان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے 15 ماہینے میں کیے گئے ترقیاتی کام شیوراج حکومت کے 15 سال پر بھاری ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس ریاستی صدر کمل ناتھ نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’میری 15 ماہ کی ہی حکومت کے عوامی مفادات میں کیے گئے کاموں، عوامی مفاد میں تیار منصوبوں، ترقیاتی کاموں، ریاست کی سمت و رفتار بدلنے کے عزائم سے گھبرا کر تو سودے بازی اور بولی سے میری حکومت درمیان میں ہی گرا دی گئی اور اب جھوٹ پروس رہے ہیں کہ میری حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔‘‘

کمل ناتھ نے شیوراج سنگھ چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شیوراج جی، میری حکومت کے 15 ماہ کے کام، آج بھی آپ کی 15 سالہ حکومت پر بھاری ہیں۔ اس کی گواہ تو خود ریاستی عوام ہے۔‘‘ کمل ناتھ نے مزید کہا کہ ’’میں تو آپ کو روز چیلنج دیتا ہوں کہ آپ اپنا 15 سال کا حساب لے کر عوام کے درمیان آ جائیے، میں بھی اپنا 15 ماہ کا حساب لے کر آ جاتا ہوں۔ عوام خود فیصلہ کر لے گی۔‘‘ کمل ناتھ نے عوام کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے گزشتہ 15 سال میں مفاد عامہ کے کام کیے ہوتے تو آپ کو آج یوں بھٹکنا نہیں پڑتا اور آج بھی جھوٹے اعلانات سے گمراہ کرنے والے جھوٹے خواب دکھانے نہیں پڑتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔