جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر حملہ کب اور کیسے ہوا...دیکھیں ویڈیو اور تصاویر

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، ان کو 2 گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ انہیں پیچھے سے گولی ماری گئی جو پیٹھ سے ہوتے ہوئے سینے میں چلی گئی۔ شدید طور پر زخمی شنزو آبے اسپتال میں زیری علاج ہیں اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق شنزو آبے کو جب ایئرلفٹ کیا گیا تو ان کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی تھی۔

دریں اثنا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ نارا شہر کے رہائشی 41 سالہ شخص ٹیٹسویا یاماگامی پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ جاپانی حکام اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جاپان میں ایوان بالا کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں اور شنزو آبے ایک بار پھر میدان میں ہیں، جس کے لئے آبے جگہ جگہ مہم چلا رہے ہیں۔ شنزو آبے جمعہ کی صبح نارا شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چاروں طرف سے جوانوں میں گھرے شنزو آبے جب تقریر کر رہے تھے تو اچانک انہیں گولیون کا نشانہ بنایا گیا۔


اچانک گولی لگنے سے شنزو آبے اور آس پاس کے ہجوم کی حفاظت پر مامور جواب حرکت میں آ جاتے ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مشتبہ حملہ آور پر قابو پا لیا۔ اس کے بعد شنزو آبے کو اسپتال لے جانے کا عمل شروع ہوا۔

جاپانی حکام کے مطابق حملہ آور نے پیچھے سے ایک گولی چلائی جو شنزو آبے کی کمر سے ہوتی ہوئی سینے میں جا لگی۔ حملہ آور نے شنزو آبے پر دو گولیاں چلائیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ شنزو آبے کو دونوں گولیاں لگی ہیں یا ایک۔

شنزو آبے پر حملہ کرنے والے گرے ٹی شرٹ پہنے ہوئے 41 سالہ شخص کو جائے وقوعہ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے قابو کر لیا اور حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک بندوق بھی برآمد کی، جس سے شنزو آبے کو گولی ماری گئی تھی۔ بعد میں مشتبہ شخص کی شناخت نارا کی رہائشی ٹیٹسویا یاماگامی کے طور پر ہوئی۔


میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے چیف کابینی سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ شنزو آبے کی حالت اب بھی نازک ہے۔ ماتسونو نے کہا کہ وزیر اعظم فومیو کشیدا کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور وہ ٹوکیو واپس آ رہے ہیں، معلومات جمعہ کرنے اور پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔