جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی موت پر سوگ منانے کے لیے پیر کو رات بھر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔

شنزو آبے، تصویر آئی اے این ایس
شنزو آبے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی جمعہ کو موت کے بعد ان کے جسد خاکی کو ٹوکیو میں ان کے گھر لایا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔ جاپان کے پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان کی لاش کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ضلع شیبویا لایا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم فومیو کشیدا بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی موت پر سوگ منانے کے لیے پیر کو رات بھر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔ کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک شخص نے شنزو آبے کو 11:30 بجے کے قریب یاماتو-سیدائیجی ریلوے اسٹیشن کے سامنے انتخابی تقریر کے دوران پیچھے سے گولی مار دی۔


یہ واقعہ ملک کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو آبے کے ساتھ نارا شہر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 67 سالہ شنزو آبے گولی لگنے کے فوراً بعد خون بہہ کر زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

وزیر اعظم کو قتل کرنے والے شخص کا نام ٹیٹسویا یاماگامی (41) ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ ملزم سابق فوجی بتایا جاتا ہے۔ کیوڈو نیوز کے مطابق یاماگامی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ شنزو آبے کے سیاسی ایجنڈے سے خوش نہیں تھے، اس لیے انھوں نے ان پر حملہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔