انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹاف کار حادثہ میں زخمی، ایئرلفٹ کر پہنچایا گیا اسپتال

حادثہ پیر کے روز اس وقت ہوا جب 45 سالہ سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف سرے میں ڈنسفولڈ پارک ایئرڈروم میں سرد ماحول میں شوٹنگ کر رہے تھے۔

اینڈریو فلنٹاف، تصویر آئی اے این ایس
اینڈریو فلنٹاف، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف بی بی سی کے ایک شو ٹاپ گیئر کے ایپی سوڈ کی شوٹنگ کے دوران کار حادثہ میں زخمی ہو گئے، جس کے بعد انھیں اسپتال لے جایا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں یہ جانکاری دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حادثہ پیر کے روز ہوا جب 45 سالہ فلنٹاف سرے میں ڈنسفولڈ پارک ایئرڈروم میں سرد ماحول میں شوٹنگ کر رہے تھے۔

بی بی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس صبح فریڈی (فلنٹاف) ٹاپ گیئر ٹیسٹ ٹریک میں ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ کرو نے فوراً حالات کو سنبھالا۔ انھیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا اور آگے ہم مزید جانکاری دیں گے۔‘‘


’دی سن‘ اخبار کے مطابق فلنٹاف کی چوٹ خطرناک نہیں ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ ٹریک پر معمولی رفتار سے ڈرائیو کر رہے تھے اور وہ تیز رفتار میں نہیں تھے۔ ایک ذرائع نے ’دی سن‘ کو بتایا کہ ’’شوٹنگ میں سبھی ہیلتھ اور سیکورٹی کا انتظام تھا۔ فریڈی کو ایئر ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا۔ شوٹنگ ابھی ملتوی ہو گئی ہے اور سبھی کی توجہ فریڈی کی ریکوری پر ہے۔‘‘

فلنٹاف کے ساتھی اداکار کرس ہیرس بھی ٹیسٹ ٹریک پر موجود تھے جو پیڈی مکگنس کے ساتھ تھے۔ 2019 میں فلنٹاف ٹاپ گیئر کے ہی ایک ایپی سوڈ کی شوٹنگ کے دوران 125 ایم پی ایچ کی اسپیڈ سے کار چلانے کے باوجود حادثہ سے بچ گئے تھے اور خود کو محفوظ بتایا تھا۔ اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ ’’یہ یقین کرنے کے لیے کہ میں ٹاپ گیئر ڈریگ ریس میں اچھا کروں، میں بہت آگے تک جاتا ہوں، لیکن اس موقع پر میں کچھ حد تک بہت آگے چلا گیا۔ جب آپ اسے ٹی وی پر دیکھیں گے تو یہ خطرناک سے زیادہ مضحکہ خیز لگے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔