کورونا سے سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی کی موت

سونام راجیا کو بھدراچلم سے وجئے واڑہ کے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ ان کے دو بیٹے اور ایک داماد بھی کورونا سے مثبت پائے گئے جن کا علاج راجمندری میں کیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: تین مرتبہ کے رکن اسمبلی اور سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹریٹ ممبر سونام راجیا کا کووڈ-19 کے سبب گزشتہ روز وجے واڑا میں اس وقت انتقال ہوگیا جب انہیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ سونام راجیا کو ان کی سادگی اور عوامی مسائل کے لئے آواز اٹھانے کے طور پر جانا جاتا تھا۔

سی پی ایم کے سینئر لیڈر 59 سالہ سونام راجیا نے 1999 ,2004 ,2014 میں اسمبلی میں بھدراچلم حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ وہ چند دن قبل علیل ہوگئے تھے، اس پرکوئی خطرہ نہ مول لیتے ہوئے ان کے ارکان خاندان نے ان کا گزشتہ روز کورونا کا ٹسٹ کروایا جس پر ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ راجیا ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے دل کا بھی آپریشن ہو چکا تھا۔


سونام راجیا کو بھدراچلم سے وجئے واڑہ کے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ ان کے دو بیٹے اور ایک داماد بھی کورونا سے مثبت پائے گئے جن کا علاج راجمندری میں کیا جا رہا ہے۔ سی پی ایم کے لیڈروں نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور عوام وپارٹی کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ پارٹی لیڈروں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ریاست میں کئی عوامی نمائندے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔