سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت دہلی- دہرا دون ہائی وے پر گاڑی ایکسیڈنٹ میں بال بال بال بچ گئے
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی گاڑی دہلی-دہرا دون ہائی وے پر ایم آئی ای ٹی کالج کے قریب سڑک حادثے کا شکار ہوئی۔ راوت محفوظ رہے، حالانکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

دہلی-دہرا دون ہائی وے پر ایم آئی ای ٹی کالج کے قریب ہفتہ کو ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ہریش راوت محفوظ رہے، لیکن ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور سابق وزیر اعلیٰ کو دوسری گاڑی میں بحفاظت بھئج دیا ۔ پولیس نے تصادم میں شامل گاڑیوں کو سڑک کے کنارے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دیا۔ حادثے کے بعد ہریش راوت نے لوگوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "میں بالکل ٹھیک ہوں، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، تاہم گاڑی کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔ پولیس فی الحال حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔‘‘
سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت ہفتہ کی شام اپنے قافلے کے ساتھ دہلی سے دہرادون جا رہے تھے۔ انہیں میرٹھ بارڈر سے پولیس کی حفاظت فراہم کی گئی تھی، اس کے پیچھے اس کی دوسری گاڑیاں تھیں۔ تہوار کی وجہ سے شاہراہ پر شدید ٹریفک کا سامنا رہا۔
ایم آئی ای ٹی کالج کے قریب، اسکارٹ گاڑی نے اچانک بریک لگا دیا، جس سے ہریش راوت کی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ان کی گاڑی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ سابق وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر ان کی گاڑی سے نکال کرقافلے میں شامل دوسری گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔ اس کے بعد ان کا قافلہ بحفاظت آگے بڑھ گیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو قریبی ایجنسی میں کھڑا کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ مکمل طور پر صحت مند اور محفوظ ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔