بی جے پی کے سابق ریاستی نائب صدر راجیو رنجن جے ڈی یو میں شامل

اس موقع پر للن سنگھ نے سابق ایم ایل اے راجیو رنجن اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ ان کی گھر واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے بھٹک کر بڑکا جھوٹھا پارٹی میں چلے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر@Jduonline</p></div>

تصویر ٹوئٹر@Jduonline

user

یو این آئی

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق نائب صدر راجیو رنجن اپنے حامیوں کے ساتھ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہو گئے۔ جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے اتوار کو پارٹی کے ریاستی دفتر کے کرپوری آڈیٹوریم میں جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں سابق ایم ایل اے راجیو رنجن اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس کے بعد راجیو رنجن وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔

اس موقع پر للن سنگھ نے سابق ایم ایل اے راجیو رنجن اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ ان کی گھر واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے بھٹک کر بڑکا جھوٹھا پارٹی میں چلے گئے تھے، لیکن اپنا گھر اپنا ہی گھر ہوتا ہے، چاہے اس میں کچھ دقت ہی کیوں نہ ہو۔ للن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار تمام طبقات اور ذاتوں کے ساتھ انصاف کے ساتھ مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ ان کے منصوبوں کو بعد میں مرکزی حکومت نے اپنایا۔ سب جانتے ہیں کہ ہر گھر میں بجلی، ہر گھر میں نل کا پانی، سائیکل اور ڈریس اسکیم کس نے شروع کی۔


وزیراعلیٰ نے سال 2015 میں ہر گھر نل کا جل منصوبے کا آغاز کیا جسے مرکز نے 2019 میں شروع کیا۔ سال 2018 میں انہوں نے ریاست کے ہر گھر کو بجلی فراہم کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے کون سی اسکیم شروع کی تھی جو مکمل ہوئی ہے۔ جے ڈی یو کے قومی صدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سال 2010 میں کہا تھا کہ اگر انہوں نے بجلی کی صورتحال بہتر نہیں کی تو وہ اگلی بار ووٹ مانگنے نہیں آئیں گے، آج ریاست میں 22 سے 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔ دوسری جانب 2014 کے انتخابات کے وقت وزیراعظم نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے، سب کے کھاتے میں 15-15 لاکھ روپے دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس کا کوئی جواب نہیں دیتے۔ جس اجولا اور آیوشمان منصوبہ کا وہ مسلسل تذکرہ کرتے ہیں اس کی آج حالت کیا ہے نہیں بتاتے۔ جو گیس 400 روپے فی سلنڈر ملتی تھی اب 1200 روپے میں مل رہی ہے، غریب کہاں سے گیس خریدے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہاں بیٹھے ایک فرد کو بھی آیوشمان یوجنا کا فائدہ ملا؟

ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے سابق ایم ایل اے راجیو رنجن کی پارٹی میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ آنے والے تمام لوگوں کی عزت نفس کا پارٹی میں تحفظ کیا جائے گا اور انہیں مناسب احترام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پالیسیوں پر بھروسہ رکھتے ہوئے ہمارے سابق ایم ایل اے راجیو رنجن کے آج دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کے فیصلے سے پوری پارٹی خوش ہے۔ آج پورا ملک اور اپوزیشن امید بھری نظروں سے وزیر اعلیٰ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمارے قائد پوری اپوزیشن کو متحد کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور پارٹی کا عزم بی جے پی ہٹاﺅ، آئین بچاﺅ، بی جے پی ہراﺅ اور دیش بچاﺅ ہے۔


بی جے پی کے سابق ریاستی نائب صدر راجیو رنجن نے کہا، "میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ، شراب بندی کے معاملے پر بی جے پی کے دوہرے معیار کی وجہ سے اس پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پرانے گھر جے ڈی یو میں واپس آکر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */