گزشتہ 14 دنوں سے کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے کم

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور اب یہ تعداد 1880 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 10 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10799 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس / Getty Images
کورونا وائرس / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گزشتہ 14 دنوں میں یومیہ کیسزکی تعداد تقریباً 15 ہزار رہے ہیں، جبکہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد اور فعال کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 15 لاکھ 82 ہزار 201 افراد کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 14849 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 54 ہزار ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 15948 مریض صحتمند ہوئے، جس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 16 ہزار 786 ہوگئی۔ فعال کیسز1254 سے گھٹ کر 184408 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران 155 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 339 ہوگئی۔ ملک میں موذی وبا سے شفایابی کی شرح 96.83 فیصد، فعال کیسزکی شرح 1.73 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔


کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1654 فعال کیسز رپورٹ جبکہ 5283 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد اب بڑھ کر 72278 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 8.08 لاکھ ہوگئی۔ مزید 23 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3535 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں سرگرم کیسز کی تعداد 1053 کم ہوکر 45093 رہ گئی۔ اسی کے ساتھ ہی 3694 مریض صحت مند ہوئے جس سے ریاست میں موذی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19.10 لاکھ ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 56 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 50740 ہوچکی ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور اب یہ تعداد 1880 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 10 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10799 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک 6.21 لاکھ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں 357 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی یہ تعداد بڑھ کر 7361 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12193 ہوچکی ہے اور اب تک 9.15 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں 1473 فعال کیسز رہ گئے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 7147 مریضوں نےاپنی جانیں گنوائی ہیں اور 8.78 لاکھ سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔


آبادی کے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 198 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 7330 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 8609 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.82 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی ایک اور جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4984 رہ گئی ہے اور اب تک 12309 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 8.16 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست اڈیشہ میں جان لیوا کورونا وائرس کے 1284 فعال کیسز ہیں جبکہ 3.30 لاکھ افراد اس موذی وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1904 ہوچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 3389 ہوچکے ہیں اور 1589 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ریاست میں اب تک 2.88 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست مغربی بنگال میں مہلک ترین وبا کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 6396 رہ گئے ہیں اور 10107 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.51 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2293 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1.63 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5553 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد میں 169 کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی یہ تعداد کم ہوکر 4310 رہ گئی ہے اور اب تک 2.45 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 3786 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں فعال کیسز کی تعداد 268 سے کم ہو کر 5040 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 2.87 لاکھ سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے جبکہ جان لیوا اور موذی وبا سے اس ریاست میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 3609 ہوچکی ہے۔


ریاست گجرات میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 280 سے کم ہو کر 4960 رہ گئی ہے اور 4375 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ریاست میں اب تک 2.49 لاکھ سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ ریاست بہار میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 83 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2599 رہ گئی ہے۔ وہیں موذی وبا سے اس ریاست میں اب تک 1476 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.54 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے۔

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے اب تک ریاست ہریانہ میں 3009، راجستھان میں 2758، جموں و کشمیر میں 1929، اتراکھنڈ میں 1629،آسام میں 1077، جھارکھنڈ میں 1061، ہماچل پردیش میں 971، گوا میں 761، پڈوچیری میں 644، تری پورہ میں 391، منی پور369، چنڈی گڑھ میں333، میگھالیہ میں146، سکم میں 132، لداخ میں 129، ناگالینڈ میں 88، انڈمان اور نکوبار جزائرمیں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 9 اور دادر نگر حویلی و دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔