پنجاب: ’شگون اسکیم‘ کی رقم 31 ہزار روپے سے بڑھا کر 51 ہزار کرنے کا اعلان

پنجاب میں تعمیراتی مزدوروں کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر دی جانے والی شگون کی رقم یکم اپریل سے 31 ہزار روپے سے بڑھا کر 51 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ / یو این آئی
وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ / یو این آئی
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب میں تعمیراتی مزدوروں کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر دی جانے والی شگون کی رقم یکم اپریل سے 31 ہزار روپے سے بڑھا کر 51 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ -19 سے متاثر ہو نے والے مزدور کے کنبہ کے افراد کو 1500 روپے کی مالی مدد دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی صدارت میں بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کے (بی اوسی ڈبلیو) ویلفیئر بورڈ کی کل شام کوہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے شگون اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کا عمل آسان کرتے ہوئے موجودہ شرط میں کسی بھی مذہبی تنظیم، مندر اور چرچ کی جانب سے جاری کئے گئے میرج سرٹیفکیٹ کو اس مقصد کے لئے تسلیم کیے جانے کی منظوری دے دی۔


اسکیم کے تحت پچاس فیصد رقم پیشگی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ بقیہ رقم ضوابط کے تحت متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے جاری نکاح نامہ جمع کرانے کے بعد جاری کی جائے گی۔ عمارت اور دیگر تعمیری ورکر ویلفیئر بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ بیٹیاں اس اسکیم کے تحت اہل ہیں۔

ایک دیگر فیصلے کے مطابق تعمیری سرگرمیوں کے دوران کام کرتے ہوئے حادثے میں ورکر کی موت ہونے پر دولاکھ روپے کامعاوضہ دیا جائے گا چاہے وہ تعمیراتی بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہویا نہ ہو بشرطیکہ وہ تعمیری ورکر کے طورپر رجسٹرڈ ہونے کے اہل ہو۔سرکاری ترجمان کے مطابق کیپٹن امرندرسنگھ نے مختلف فلاحی اسکیموں کی تحت فائدہ لینے کے لئے درخواست جمع کرانے کی مقررہ حد بڑھانے کا فیصلہ کیا۔


موجودہ وقت میں یہ حد چھ ماہ کی تھی جسے بڑھاکر ایک سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کئی ورکر کووڈ-19 وبا کے سبب درخواست نہیں دے سکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکریننگ کمیٹی کی طرف سے پینشن درخواست رد کرنے کی صوورت میں تعمیری مزدورکو سکریٹری بورڈ کے پاس اپیل کرنے کا وقت بھی 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا۔ بالڑی (لڑکی) جنم اپہار یوجنا کے تحت بورڈ نے درخواست جمع کرانے کا وقت بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔