لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 1625 امیدوار میدان میں

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 1625 امیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے۔ ان میں 1491 مرد اور 134 خواتین امیدوار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں کے لیے 1625 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 1625 امیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے۔ ان میں 1491 مرد اور 134 خواتین امیدوار ہیں۔

اتر پردیش کی آٹھ نشستوں کے لیے 80 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں 73 مرد اور سات خواتین ہیں۔ اتراکھنڈ کی پانچ نشستوں کے لیے 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 51 مرد اور چار خواتین ہیں۔


بہار کی چار نشستوں کے لیے 38 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 35 مرد اور تین خواتین ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ایک سیٹ کے لیے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے سبھی مرد ہیں۔ جموں و کشمیر کی ایک نشست کے لیے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے سبھی مرد ہیں۔ لکشدیپ میں ایک سیٹ کے لیے چار مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔

مدھیہ پردیش کی چھ نشستوں کے لیے 88 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 81 مرد اور سات خواتین ہیں۔ مہاراشٹر کی پانچ نشستوں کے لیے 97 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں 90 مرد اور سات خواتین ہیں۔ منی پور کی دو سیٹوں کے لیے 10 مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ میگھالیہ کی دو سیٹوں کے لیے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں آٹھ مرد اور دو خواتین ہیں۔


میزورم کی ایک نشست کے لیے چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں پانچ مرد اور ایک خاتون ہیں۔مغربی بنگال کی تین نشستوں کے لیے 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 33 مرد اور چار خواتین ہیں۔

انڈمان اور نکوبار جزائر کی ایک نشست کے لیے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 10 مرد اور دو خواتین امیدوار ہیں۔ اروناچل پردیش کی دو نشستوں کے لیے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 13 مرد اور ایک خاتون امیدوار ہیں۔


آسام کی پانچ نشستوں کے لیے 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں 31 مرد اور چار خواتین امیدوار ہیں۔ناگالینڈ کی ایک نشست کے لیے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، یہ تینوں مرد ہیں۔ پڈوچیری میں ایک نشست کے لیے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں 23 مرد اور تین خواتین ہیں۔ تریپورہ میں ایک سیٹ کے لیے نو مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔

راجستھان کی 12 نشستوں کے لیے 114 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں 102 مرد اور 12 خواتین ہیں۔ سکم کی ایک نشست کے لیے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں سے 13 مرد اور ایک خاتون ہیں۔ تمل ناڈو کی 39 نشستوں کے لیے 950 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں 874 مرد اور 76 خواتین ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔