چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار جان بحق، 10 زخمی

بستر رینج کے بیجاپور ضلع میں ہونے والے تصادم کے دوران 5 حفاظتی اہلکاروں کی جان چلی گئی، اس علاقہ میں سی آر پی ایف کی کوبرا کمانڈو ٹیم، ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف ماؤنوازوں کے خلاف مشترکہ مہم چلا رہی تھی

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ہفتہ کے روز نکسلیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار جان بحق ہو گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تصادم میں کئی نکسلی بھی مارے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس واقعہ میں 10 حفاظتی اہلکارو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کی کمانڈو کوبرا ٹیم، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم مشترکہ طور پر ناؤنوازوں کے خلاف مہم چلا رہی تھی، کہ اچانک تصادم شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ ضلع بیجاپور کے تاریم علاقہ میں رونما ہوا۔


نکسل مخالف مہم میں شام ڈی جی اشوک جنیجا نے بتایا کہ اس تصادم میں نکسلیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے کہا کہ انکاؤنٹر سکما اور بیجا پور بارڈر کے نزدیک تاریم علاقہ میں اس وقت شروع ہوا جب کئی یونٹوں کی مشترکہ ٹیم ماؤنوازوں کے خلاف تلاشی مہم پر نکلی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Apr 2021, 5:52 PM