راجستھان: باڑمیر-جودھپور شاہراہ پر دردناک سڑک حادثہ، کئی افراد زندہ جلے

حادثہ میں ابھی تک 5 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، شاہراہ پر زبردست جام لگ گیا ہے اور پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے باڑمیر-جودھپور شاہراہ پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک پرائیویٹ بس ٹینکر ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کئی افراد لقمہ اجل ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مہلوکین کی تعداد اس وقت 5 بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کئی افراد حادثہ میں بری طرح جھلس گئے ہیں جنھیں قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر زبردست جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔