دہلی واقع سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں لگی آگ، سخت مشقت کے بعد قابو پانے میں ملی کامیابی

آگ نے بجلی بورڈ اور فالس سیلنگ کو اپنی زد میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے بیسمنٹ سے دھواں نکلتا دیکھا گیا، اور پھر وہاں موجود لوگوں میں دہشت پھیل گئی، عمارت میں موجود سبھی ملازمین کو فوراً باہر نکالا گیا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجدھانی دہلی کے لودی روڈ علاقے میں سی جی او کمپلیکس واقع سی بی آئی بلڈنگ کے بیسمنٹ میں جمعہ کی دوپہر آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو سی بی آئی کی عمارت میں دوپہر تقریباً 1.40 بجے آگ لگنے کی خبر ملی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی 8 دمکل گاڑیوں کو فوراً موقع پر بھیجا گیا۔

تازہ جانکاری کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملوں کی سخت مشقت کے بعد دوپہر 2.30 بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ افسر نے بتایا کہ آگ نے خاص طور سے بجلی کے بورڈ اور فالس سیلنگ کو اپنی زد میں لے لیا تھا، جس کی وجہ سے بیسمنٹ علاقہ سے دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا تھا۔ بیسمنٹ سے دھواں نکلتے دیکھے جانے کے بعد سی بی آئی کی عمارت میں موجود ملازمین اور اس کے آس پاس کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ عمارت میں موجود سبھی ملازمین کو آناً فاناً میں باہر نکالا گیا۔ حالانکہ دمکل کی آٹھ گاڑیاں آگ کی لپٹوں کو بجھانے کے لیے زوردار سائرن بجاتے ہوئے وقت پر پہنچ گئیں۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی صحیح وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔