بی جے پی حکومت کے کہنے پر کانگریس لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کہا کہ سر سے پاؤں تک گھپلوں میں گھری چوہان حکومت کے کہنے پر بی جے پی لیڈروں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں پرینکا گاندھی، جے رام رمیش اور کمل ناتھ سمیت لیڈروں پر ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ وشیوراج سنگھ چوہان</p></div>

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ وشیوراج سنگھ چوہان

user

یو این آئی

بھوپال: سوشل میڈیا پر کمیشن سے متعلق مبینہ لیٹر وائرل ہونے کے بعد کانگریس لیڈروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایف آئی آر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت کے کہنے پر رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کہا ’’سر سے پاؤں تک گھپلوں میں گھری شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے کہنے پر، بی جے پی لیڈروں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں کانگریس کی معزز لیڈر پرینکا گاندھی، جے رام رمیش اور مجھ سمیت کئی لیڈروں پر ریاست کے مختلف ضلعوں میں بی جے پی لیڈروں نے ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔ جس حکومت کو مدھیہ پردیش کا بچہ بچہ کمیشن راج حکومت کہتا ہے، وہ حکومت بدعنوانی کی جانچ نہیں کر سکتی، بلکہ بدعنوانی کا مسئلہ اٹھانے والوں پر مظالم کرسکتی ہے۔ میں کانگریس کے ہر کارکن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بدعنوانی کے خلاف کھڑے ہوں اور اس 50 فیصد کمیشن کے راج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔