ملک میں انکم ٹیکس دہندگان کی تعداد پر وزیر مالیات کا جھوٹ! کانگریس کا شدید ردِ عمل

سچائی یہ ہے کہ ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں میں سے کل ووٹروں کی تعداد 82 کروڑ ہے، جن میں سے 75 فیصد یعنی کہ61 کروڑ 50 لاکھ کسان ہیں جنہیں حکومت نے ہی انکم ٹیکس کی ادائیگی سے چھوٹ دی ہوئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹرا کانگریس کے نائب صدر و ترجمان ڈاکٹر رتناکر مہاجن نے وزیراعظم اور مرکزی وزیر مالیات کے اس بیان پر کہ ملک کے 125 کروڑ لوگوں میں سے صرف 3 کروڑ 70 لاکھ لوگ ہی انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں، سخت تنقید کی ہے اور اسے عوام کو گمراہ کرنے والا بتایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرمالیات بار بار یہ بات کہتے ہیں کہ ملک کے 125 کروڑ لوگوں میں سے صرف3 کروڑ 70 لاکھ لوگ ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اس تعلق سے چارٹرڈ اکاوٴنٹ وکمپنی سکریٹری آرگنائزیشن کی جانب سے وزیرمالیات کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے جس میں ان کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا ہے۔


سچائی یہ ہے کہ ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں میں سے کل ووٹروں کی تعداد 82 کروڑ ہے، جن میں سے 75 فیصد یعنی کہ61 کروڑ 50 لاکھ کسان ہیں جنہیں حکومت نے ہی انکم ٹیکس کی ادائیگی سے چھوٹ دی ہوئی ہے۔ بقیہ بچے 20 کروڑ50 لاکھ لوگ ان میں سے غریبی کی سطح سے زندگی گزارنے والے 24 کروڑ لوگوں نیز سینئر سیٹزن، نہ کمانے والی گھریلو خواتین اور بیروزگار نوجوانوں کو اگر نکال دیا جائے تو صرف 3 کروڑ 75 لاکھ ہی بچتے ہیں جو انکم ٹیکس ادا کرسکتے ہیں یا اپنے کمائی کی تفصیلات جمع کرسکتے ہیں۔

اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ انکم ٹیکس قانون پر عمل درآمد سے محض 5 لاکھ شہری ہی ہیں۔ ان 5 لاکھ لوگوں کو انکم ٹیکس ادا کرنے کے دائرے میں کیسے لایا جائے یا انکم ٹیکس کی سہولیات میں کتنی رعایت دی جائے؟ اس کا فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے۔ لیکن حکومت یہ کام نہ کرتے ہوئے دوسروں کے سر الزام منڈھ کر اپنی نااہلی کو چھپا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔