فیروزآباد میں نہیں کنڑول ہو رہا بخار کا قہر

فیروزآباد ضلع میں شہر کے ساتھ دیہی علاقوں میں ڈینگو اور وائرل بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ علاج کے لئے مریض اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ڈینگو بخار اور وائرل ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبائی بیماری سے چھ مریضوں کی موت ہوگئی، حالانکہ اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ضلع میں شہر کے ساتھ دیہی علاقوں میں ڈینگو اور وائرل بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ علاج کے لئے مریض اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ میڈیکل کالج اسپتال میں جگہ نہیں ہے۔ نازک مریضوں کو آگرہ یا پرائیویٹ اسپتالوں میں جانے کے لئے مجبور کردیا جاتا ہے۔ ایسے میں مریض و اہل خانہ کو بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے تیمارداروں کا الزام ہے کہ مناسب وقت پر صحیح علاج نہ ملنے سے کئی مریض دم توڑ چکے ہیں۔

اسپتال میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے کئی مریض آگرہ ۔دہلی وغیرہ شہروں کے استپال میں زیر علاج ہیں۔ جن کا پورا ریکارڈ انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔ پرائیویٹ اسپتال اور شہر سے باہر ہونے والی اموات کی جانکاری محکمہ صحت کو نہیں ہو پاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق موت کے اعداد 70 نمبر کو عبور کرچکے ہیں۔ جبکہ کوئی افسر اس ضمن میں بولنے والا نہیں ہے۔


ہفتہ کو پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن آلوک کمار کے ذریعہ ضلع کے سبھی افسران کی میٹنگ کر کے سہولیات و انتظامات اور صحیح علاج کی دوا، صفائی نظام کے لئے سخت ہدایات دیں تھی۔ ضلع کے نوڈل افسر سدھیر ایم ووڈے نے اتوار کو محکمہ صحت اور نگر نگم کے افسران کے ساتھ شہر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے صاف صفائی نظام کا جائزہ لیا اور مقامی افراد سے اپیل کی گئی کہ سبھی اپنے علاقوں میں گندگی اور پانی بھراؤ نہ ہونے دینے کے لئے انتظامیہ اور نگر نگم کا تعاون کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔