روس-یوکرین جنگ کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، جانیں کیوں؟

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کا لوگوں کی صحت پر اثر پڑے گا اور کورونا کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہونے کا امکان ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جنیوا: یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا آج 17واں دن ہے۔ روس یوکرین کے کئی شہروں پر لگاتار بمباری کر رہا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے غیر ملکی لوگوں کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں یوکرین کے بھی بہت سے شہری اپنا ملک چھوڑ کر محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تاحال 20 لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں یوکرین سے لوگوں کا انخلا ایک نیا خطرہ پیدا کر سکتا ہے اور یہ خطرہ کورونا سے وابستہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس تعلق سے خبردار کیا ہے۔


عالمی ادارہ صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ مشرقی یورپ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ ایسا لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی میں اضافہ، یوکرین اور کچھ ممالک میں کم ٹیکہ کاری اور جنگ کے نتیجہ میں ٹیکہ کاری، علاج اور جانچ میں رکاوٹ کے سبب ہوا ہے۔

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر جان لینے والے کورونا وائرس کا پھیلاؤ فی الحال سست ہو گیا ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد بھی کافی کم ہو گئی ہے۔ اگر جنگ زدہ یوکرین کی صورت حال لگاتار بگڑتی رہی تو کورونا ایک مرتبہ پھر دنیا کے لئے مشکلات یں اضافہ کر سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔