کانگریس حکومت میں قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر کسانوں کو جیل نہیں جانا ہوگا: راہل

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے پھر دہرایا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو قرض نہ چکانے والے کسانوں کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بھرت پور: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے پھر دہرایا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو قرض نہ چکانے والے کسانوں کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے بھرت پور کے لوہاگڑھ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیرو مودی 35 ہزار کروڑ، وجے مالیا 10 ہزارکروڑ روپیے ہڑپ کر بھاگ گئے جبکہ کسانوں کو 20 ہزار روپیے نہ چکانے پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی اپنی ہر تقریر میں کہتے تھے کہ وہ ہر شخص کے بینک کے کھاتوں میں 15 لاکھ روپیے جمع کرائیں گے، یہ ممکن نہیں ہے اور یہ ہوبھی نہیں سکتا لیکن ہم کھاتوں میں 'نیائے منصوبہ'کے تحت ملک کے پانچ کروڑ خاندانوں کے 25 کروڑ افراد کے کھاتے میں ہر سال 72 ہزار روپیے ڈالیں گے۔ یہ روپے انھیں تب تک ملے گا جب تک ان کی کم ازکم آمدنی ماہانہ 12 ہزار روپیے نہ ہوجائے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی حکومت آنے کے بعد ملک کے بجٹ کے ساتھ ہی کسانوں کے لیے الگ سے بجٹ پیش کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو پہلے ہی پتہ چل جائے کہ انھیں کم ازکم امدادی قیمت کتنی ملے گی اور کتنا بونس ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ خالی اسامیوں کو بھرا جائے گا۔ 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔ نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کے لیے حکومت کی منظوری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ راہل مودی اور امت شاہ نفرت اور بانٹنے کی بات کرتے ہیں جبکہ کانگریس بھائی چارے اور جوڑنے کی بات کرتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے الیکشن میں رائے دہندگان سے کانگریس کو فاتح بنانے کی گزارش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 May 2019, 8:10 PM