کسان تحریک: آج ’یومِ شہادت‘ منائیں گے کسان مظاہرین

دہلی کی سرحدوں پر آج بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی یاد میں ’یومِ شہادت‘ منائیں گے۔ اس موقع پر نوجوان بڑی تعداد میں سرحد پر جمع ہوں گے اور کانفرنس منعقد کریں گے۔

غازی پور بارڈر پر کسان مظاہرین
غازی پور بارڈر پر کسان مظاہرین
user

قومی آوازبیورو

دہلی کی سرحدوں پر آج بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی یاد میں کسان مظاہرین خصوصی پروگرام منعقد کریں گے اور بڑی تعداد میں نوجوان مظاہرے کے مقام پر جمع ہو کر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ سبھی مظاہرے کی جگہوں پر ملک بھر سے نوجوان پہنچ رہے ہیں اور خبروں کے مطابق بارڈرس پر صبح 11 بجے سے شروع ہونے والے ان پروگراموں میں ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے جہاں بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کے نظریات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس مرتبہ ’یومِ شہید‘ کسانوں کو وقف کیا جائے گا، جس میں کسان مزدور کے استحصال پر بھگت سنگھ کے نظریات کو سمجھا جائے گا اور تحریک کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس مارچ میں مشہور گلوکار اجے ہڈا اور پنجابی گلوکار ہیری دھنووا بھی شامل ہوں گے۔ میری سبھی نوجوانوں سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچیں اور کسان سوابھیمان مارچ کا حصہ بنیں۔‘‘


غازی پور بارڈر کے علاوہ دیگر بارڈرس پر بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا اور مرکز کی مودی حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ تقریباً چار مہینے سے کسان مظاہرین مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ تین نئے زرعی قوانین کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک تینوں نئے زرعی قوانین واپس نہیں لے لیے جاتے، اور ایم ایس پی کو قانونی جامہ نہیں پہنایا جاتا، وہ اپنے گھر واپس نہیں لوٹیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Mar 2021, 10:11 PM