کسان تحریک: مرکزی وزیر سوم پرکاش کے خلاف کسانوں نے کی نعرہ بازی

سنیوکت کسان مورچہ کے بینر تلے کسانوں نے ضلعی انتظامیہ کمپلیکس میں مظاہرہ کر کے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کا پتلا نذرِ آتش کیا۔

کسان تحریک / آئی اے این ایس
کسان تحریک / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہوشیار پور: تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں نے آج مرکزی وزیر مملکت سوم پرکاش کے خلاف پرزور نعرے بازی کی۔ سی پی ایم کے لیڈرکملجیت سنگھ، شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے لیڈر گردیپ سنگھ خون کی قیادت میں کسان یہاں پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس کے باہر جمع ہوئے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سوم پرکاش آنے والے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو 200 میٹر دور بیریکیڈ لگا کر روک دیا، جہاں مظاہرین نے وزیر اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ پھر جب انھیں یہ خبر ملی کہ مرکزی وزیر چلے گئے، تو مظاہرین دھیرے دھیرے منتشر ہو گئے۔

اس سے قبل سنیوکت کسان مورچہ کے بینر تلے کسانوں نے ضلعی انتظامیہ کمپلیکس میں مظاہرہ کر کے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کا پتلا نذرِ آتش کیا۔ دراصل ایک طرف کسان زرعی قوانین کے خلاف مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور دوسری طرف مہنگائی کو لے کر بھی انھوں نے محاذ کھول رکھا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے بارڈرس پر تو گزشتہ کئی مہینوں سے کسان تحریک جاری ہے ہی، یو پی اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں میں بھی کسانوں کے چھوٹے چھوٹے گروپ زرعی قوانین کے خلاف تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔