ویڈیو: راہل گاندھی نے بیان کیا والد راجیو گاندھی کے ساتھ فلائٹ میں سفر کا تجربہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے والد اور ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ساتھ گزارے ہوئے کچھ یادگار لمحات کو بذریعہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ساتھ گزارے کچھ اہم لمحات کو بذریعہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ کس طرح راجیو گادھی کے ساتھ فلائٹ میں جاتے تھے اور کس طرح طیاروں کے بارے میں بات کرتے تھے۔

راہل گاندھی نے یہ ویڈیو یو ٹیوب پر شیئر کیا ہے۔ اس میں راہل گاندھی نے بتایا کہ کس طرح وہ ہمیشہ اپنے والد کے ساتھ کاک پٹ پر بیٹھا کرتے تھے اور راجیو گاندھی انھیں طیارہ سے جڑی کئی جانکاریاں دیتے تھے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کا سب سے پسندیدہ طیارہ کون سا تھا۔ آئیے، آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Sep 2021, 8:40 PM