شدید ٹھنڈ میں کھاد کے لئے لائنوں میں لگنے کو مجبور کسان: کماری شیلجا

کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ جیند اور حصار ضلع میں مسلسل لگ رہی کسانوں کی لائنوں سے واضح ہے کہ بی جے پی جے جے پی اتحادی حکومت کو کسانوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

کانگریس کی سینئر لیڈر کماری شیلجا
کانگریس کی سینئر لیڈر کماری شیلجا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے آج الزام لگایا کہ کھاد کا انتظام کرنے میں بی جےپی – جے جے پی اتحادی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے شدید سردی کے باوجود کسان لائنوں میں لگنے کے لئے مجبور ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں کماری شیلجا نے کہا کہ ریاستی حکومت ’میری فصل میرا بیورا‘ پورٹل پر کسانوں سے ان کی بوئی گئی فصلوں کی معلومات بھرواتی ہے۔ اس پر تفصیل نہ دینے والوں کی فصل کو منڈیوں میں خریدنے سے انکار کرتی ہے لیکن، اسی ریکارڈ کے مطابق کھاد کا انتظام نہ کرکے کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دھان کی کٹائی کے بعد جب کسانوں کو گیہوں کی بجائی کے لئے کھاد کی ضرورت تھی تب بھی انہیں کھاد کے بجائے پولیس لاٹھیاں ملی تھیں۔ اس کے بعد تین مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود انہیں ضرورت کے مطابق کھاد نہیں مل رہی ہے۔ اب بارش کے بعد گیہوں میں یوریا کی ضرورت ہے اور کسانوں کو آدھار کارڈ دکھانے اور روپے خرچ کرنے کے بعد بھی مناسب کھاد نہیں مل رہی ہے اور لائنوں میں لگ کر وقت برباد کرنا پڑ رہا ہے۔


کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ جیند اور حصار ضلع میں مسلسل لگ رہی کسانوں کی لائنوں سے واضح ہے کہ بی جے پی جے جے پی اتحادی حکومت کو کسانوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زرعی قوانین کے خلاف ایک سال چلی کسان تحریک کی وجہ سے حکومت کسانوں کو جان بوجھ کر پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے یوریا کی قلت کے سلسلے میں وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔