مشہور موسیقار اے آر رحمن کی ماں کریمہ بیگم کا انتقال

اے آر رحمن کے ذریعہ اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ٹوئٹر ہینڈل پر ڈالے جانے اور خراج عقیدت پیش کیے جانے کے بعد ان کے شیدائیوں نے بھی اپنے غم کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

 اے آر رحمن اور کریمہ بیگم، تصویر ٹوئٹر @arrahman
اے آر رحمن اور کریمہ بیگم، تصویر ٹوئٹر @arrahman
user

تنویر

مشہور و معروف موسیقار اے آر رحمن کی ماں کریمہ بیگم کا 28 دسمبر کو انتقال ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کریمہ بیگم گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہی تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر اے آر رحمن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی۔ قابل ذکر ہے کہ اے آر رحمن اپنی والدہ کے بہت قریب تھے اور ایسا بتایا جاتا ہے کہ ماں کے کہنے پر ہی انھوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔


اے آر رحمن کے ذریعہ اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ٹوئٹر ہینڈل پر ڈالے جانے اور خراج عقیدت پیش کیے جانے کے بعد ان کے شیدائیوں نے بھی اپنے غم کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ تعزیت کا یہ سلسلہ بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے اور اے آر رحمن کے لیے صبر کی دعاء کے ساتھ ساتھ کریمہ بیگم کے بلند درجات کے لیے بھی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر رحمن کی پیدائش ایک ہندو فیملی میں ہوئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اے آر رحمن کا نام پہلے دلیپ کمار رکھا گیا تھا، لیکن جب وہ 9 سال کے تھے تبھی والد کا انتقال ہو گیا، اور پھر کچھ ایسا ماحول پیدا ہوا کہ ان کی فیملی نے اسلام مذہب اختیار کر لیا اور سبھی نے نام تبدیل کر لیے۔ ایک بار انٹرویو کے دوران اے آر رحمن نے بتایا تھا کہ جب وہ 23 سال کے تھے اور ان کی بہن کی طبیعت انتہائی ناساز تھی، تو ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے پوری فیملی اسلامی مقام پر گئی تھی۔ بعد ازاں ان کی بہن کی طبیعت ٹھیک ہو گئی تھی اور پھر اے آر رحمن کی فیملی نے اسلام مذہب اختیار کر لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔