مشہور فلم اداکار آیوشمان کھرانہ ’یونیسف انڈیا‘ میں ملی نئی ذمہ داری سے پُرجوش، قومی سفیر بنائے جانے کا اعلان

آیوشمان کھرانہ نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’’یونیسف انڈیا کے ساتھ ایک قومی سفیر کے طور پر حقوق اطفال کی وکالت کرنا اور اسے فروغ دینا واقعی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘‘

آیوشمان کھرانہ، تصویر آئی اے این ایس
آیوشمان کھرانہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار آیوشمان کھرانہ نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ فلموں کے انتخاب سے بھی ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔ ان کی فلموں میں عام انسان کی کہانی دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں کم بجٹ کی ہوتی ہیں پھر بھی خوب کمائی کرتی ہیں۔ بہرحال، تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اب انھیں فلمی دنیا سے ہٹ کر ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دراصل انھیں یونیسف کا برانڈ ایمبسڈر بنا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسف انڈیا نے مشہور بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کو قومی سفیر یعنی نیشنل ایمبسڈر کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ آیوشمان نے بچوں کی زندگی، ان کی حفاظت، نشو و نما اور حقوق اطفال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے فیصلوں میں ان کی آواز بننے کے لیے یونیسف کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ آیوشمان پہلے سے ہی سماجی کاموں سے جڑے رہے ہیں اور اب اداکار کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


آیوشمان کھرانہ نے اپنی نئی ذمہ داری کو لے کر بہت پرجوش بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ انھوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’’یونیسف انڈیا کے ساتھ ایک قومی سفیر کے طور پر حقوق اطفال کی وکالت کرنا اور اسے فروغ دینا واقعی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہندوستان میں بچے و نوجوان جن ایشوز کا سامنا کر رہے ہیں ان کے تئیں میں جنونی ہوں۔ یونیسف کے سیلبرٹی ایڈووکیٹ ہونے کے ناطے میں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا ہے اور انٹرنیٹ سیکورٹی، بد کلامی، تصویروں و دھمکیوں سے انٹرنیٹ پر تنگ کرنا، ذہنی صحت اور جنسی برابری پر بات کی ہے۔ میں یونیسف کے ساتھ اس نئے کردار میں حقوق اطفال کے لیے مضبوط آواز بنائے رکھوں گا، خصوصاً سب سے زیادہ حساس بچوں کے لیے، وہ ایشوز جو انھیں سب سے زیادہ متاثر کرتے ہیں، ان کے حل کی حمایت کے لیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔