گجرات: پی ایم او افسر بن کر ٹھگی کرنے والے کرن پٹیل کے گھر سے ملے کئی قابل اعتراض کاغذات

پولیس نے احمدآباد کے گھوڑاسر واقع ٹھگ کرن پٹیل اور اس کی بیوی مالنی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ جس میں کئی بینکوں کے اکاؤنٹس اور جعلی اسٹامپ پیپر برآمد ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>کرن پٹیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کرن پٹیل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات پولس کی کرائم برانچ نے احمد آباد کے گھوڑاسر میں واقع ٹھگ کرن پٹیل اور ان کی بیوی مالنی کے گھر کی تلاشی لی۔ ایک اہلکار نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ اس دوران پولیس نے نیل کنٹھ گرین بنگلہ سے کئی بینک اکاؤنٹس اور فرضی اسٹامپ پیپر برآمد کئے۔

آپ کو بتا دیں، بنگلے کے مالک جگدیش چاوڑا کی شکایت کے بعد پیر کے روز تلاشی شروع کی گئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کرن پٹیل نے بنگلے کی تزئین و آرائش کے وعدے پر ان سے 35 لاکھ روپے لیے تھے۔ انہوں نے خود کو سیاسی اثر و رسوخ کے ساتھ ایک اعلیٰ عہدیدار کے طور پر پیش کیا تھا۔ لیکن کرن پٹیل اور اس کی بیوی نے جائیداد پر زبردستی قبضہ کر لیا۔


کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ معاملہ اور جائیداد کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ تلاشی کے دوران، پولیس کو بنگلہ کی چابیاں اور قابل اعتراض سامان ملا ہے، جن میں نیل کنٹھ بنگلہ کے منصوبے کی ایک فوٹو کاپی اور بنگلہ میں منعقد ہونے والی 'واستو پوجا' کے لیے دعوتی کارڈ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، انہیں کرن پٹیل کے قبضے سے پانچ بینک اکاؤنٹ اور فرضی اسٹاپ پیپر بھی ملے ہٰن۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، یونین بینک، الہ آباد بینک اور دیگر بینکوں کی تفصیل کرائم برانچ کی طرف سے نہیں دی گئی۔ کرائم برانچ کی جانب سے ان بینکوں اور لین دین کی تمام تفصیلات مانگی جا رہی ہیں۔


آپ کو بتا دیں کہ کرن پٹیل کو احمد آباد کرائم برانچ کے ذریعہ دھوکہ دہی کے ایک کیس میں ٹرانسفر وارنٹ پر احمد آباد لایا گیا تھا۔ اس نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ساتھ ایک اعلیٰ عہدیدار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور جموں و کشمیر میں زیڈ پلس سیکورٹی کور بھی حاصل کیا۔ حالانکہ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا، تب سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔