برہموس سپرسونک میزائلوں کی برآمدگی مارچ تک شروع ہوگی، ڈی آر ڈی او چیف کا اعلان

ڈی آر ڈی او چیف سمیر کامت کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 دنوں میں ہی برہموس سپرسونک میزائلوں کے گراؤنڈ سسٹمز کی برآمدگی شروع کر دی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>برہموس میزائل، تصویر @equitypandit.com</p></div>

برہموس میزائل، تصویر @equitypandit.com

user

قومی آوازبیورو

ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) چیف سمیر وی. کامت نے ایک بڑی جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال مارچ تک برہموس سپرسونک کروز میزائل کی برآمدگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہندوستان کے دفاعی شعبہ میں پوری طرح خود کفیل بننے کی کوشش میں یہ ایک بہت بڑی حصولیابی ہوگی۔

ڈی آر ڈی او چیف سمیر کامت نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر ڈی او آئندہ 10 دن میں ہی ان میزائلوں کے گراؤنڈ سسٹمز کی برآمدگی شروع کر دے گا۔ اتنا ہی نہیں، ڈی آر ڈی او نے جن 307 اے ٹی اے جی ایس بندوقوں کو تیار کیا ہے اور جن کی مینوفیکچرنگ بھارت فورج اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز جیسی پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں کر رہی ہیں، ان کے لیے بھی اس مالی سال کے آخر تک بیرون ملک سے آرڈر آ سکتے ہیں۔


ڈی آر ڈی او چیئرمین سمیر کامت کے مطابق برہموس میزائل کے لیے فلپائن کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی دلچسپی دکھائی ہے۔ اس میزائل کی برآمدگی کے لیے تیار اے ٹی اے جی ایس کے سبھی ٹرائل پورے ہو چکے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ 31 مارچ سے قبل ہی اس کے لیے آرڈر دیا جائے گا۔ ڈی آر ڈی او چیف نے مزید بتایا کہ آرگنائزیشن کی طرف سے اب تک جن اسلحوں کا پروڈکشن ہو رہا ہے، انھیں جلد ہی فوج کے تینوں حصوں میں شامل کیا جائے گا۔ کامت نے بتایا کہ ایل سی اے ایم کے-1 اے، ارجن ایم کے-1 اے، کیو آر ایس اے ایم کے علاوہ ہماری کچھ اور میزائلیں جلد ہی فوج کا حصہ بنیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔