پرنب مکھرجی کی حالت اب بھی نازک، وینٹی لیٹر پر ہو رہا علاج، بیٹی شرمسٹھا نے کیا ٹوئٹ

بدھ کے روز دہلی واقع آرمی آر آر اسپتال نے پرنب مکھرجی کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پرنب مکھرجی کی حالت سنگین ہے اور وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے اور ان کا وینٹی لیٹر پر علاج چل رہا ہے۔ کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد پرنب مکھرجی کو آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے برین کا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا، لیکن ان کی طبیعت بہتر نہیں ہو پا رہی ہے۔ بدھ کے روز دہلی واقع آرمی آر آر اسپتال نے ان کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پرنب مکھرجی کی حالت سنگین ہے اور وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر رکھے گئے ہیں۔

پرنب مکھرجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں اور غالباً کورونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے ان کی صحت جلد ٹھیک نہیں ہو رہی ہے۔ ان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد خیر خواہوں و اہم سیاسی ہستیوں نے سوشل میڈیا پر دعائے خیر کی ہے۔ اس درمیان بدھ کے روز پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمسٹھا مکھرجی نے بھی ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال 8 اگست میرے لیے سب سے خوشی کا دن تھا۔ اس دن میرے والد کو بھارت رتن ملا تھا۔ ٹھیک ایک سال بعد 10 اگست کو وہ سنگین طور پر بیمار پڑ گئے۔"


شرمسٹھا مکھرجی نے اپنے ٹوئٹ میں آگے لکھا ہے کہ "بھگوان وہ کرے جو کچھ ان کے لیے سب سے اچھا ہو۔ بھگوان انھیں مزید زندگی کے سکھ اور دکھ سہنے کی طاقت دے۔ میں ایمانداری سے ان کی فکر کرنے کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Aug 2020, 3:58 PM