جب سے راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، راجستھان کی ترقی مکمل طور پر رک گئی: عدنان اشرف
کانگریس لیڈر عدنان اشرف نے کہا کہ ’’بی جے پی کی حکومت سے قبل اشوک گہلوت کے دور میں راجستھان نے جس طرح ترقی کی نئی جہتیں چھوئی تھیں وہ آج نظر نہیں آتیں۔‘‘

کانگریس لیڈر عدنان اشرف، تصویر یو این آئی
جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج اور اے آئی سی سی تلنگانہ کوآرڈینیٹر سید عدنان اشرف ف نے کہا کہ ’’جب سے راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، راجستھان کی ترقی مکمل طور پر رک گئی ہے۔ اس سے قبل اشوک گہلوت کے دور میں راجستھان نے جس طرح ترقی کی نئی جہتیں چھوئی تھیں وہ آج نظر نہیں آتیں۔‘‘
کانگریسی لیڈر عدنان اشرف نے کہا کہ ’’کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے حکم کے مطابق وہ اور مدھیہ پردیش کے انچارج لیاقت گڈی راجستھان کی تمام اقلیتوں، خواہ وہ سکھ، مسلم، جین یا عیسائی ہوں ان سے الگ الگ ملاقات کر رہے ہیں اور موجودہ حکومت کے تحت اقلیتوں کو درپیش مسائل سے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کریں گے۔‘‘ اسی سلسلے میں کانگریس لیڈر عدنان اشرف اور لیاقت گڈی ان کے ساتھ سول لائنز جے پور میں راجستھان مدرسہ بورڈ کے چیئرمین دیوان چوپدار کی رہائش گاہ پہنچے اور وہاں دیوان چوپدار نے اپنے حامیوں کے ساتھ عدنان اشرف کا استقبال کیا اور انہیں ریاست کے کئی سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔
اسی دوران کانگریس لیڈر عدنان اشرف نے دیوان چوپدار کو راجستھان کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کا صدر بنائے جانے پر مبارکباد دی اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کا پیغام ایک تقریر کے ذریعے سب کو پہنچا دیا گیا ہے۔ اقلیتی محکمہ کے صدر، وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور اقلیتوں کے ہر مسئلے پر کام کریں گے، کسی بھی مسئلے کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ اس دوران کانگریس لیڈر عدنان اشرف نے قائد حزب اختلاف ٹیکا رام جولی، قانون ساز اسمبلی میں چیف وہپ ایم ایل اے رفیق خان، ایم پی بھجن لال جاٹاو (سابق پی ڈبلیو ڈی منسٹر) اور سینئر ایم ایل اے گھنشیام مہر مینا سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ راجستھان حکومت کے سابق وزیر مملکت نظام قریشی اور مدھیہ پردیش کے مرکزی انچارج لیڈی بھی موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔