گوئل نے ہندوستان-یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کی سمت میں پیش رفت کا اشارہ کیا

پیوش گوئل نے کہا کہ ان بات چیت نے ہمارے زیرالتوا مسائل کو نمایاں طور پر کم کیا ہے اور ایک روڈ میپ تیار کرنے میں ہماری مدد کی ہے جو ہماری معیشتوں کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے برسلز کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ہندوستان-یورپی یونین (ای یو) کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے درمیان جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے (ای یو) کے تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر، ماروس شیفوویچ کے ساتھ "شدید لیکن انتہائی نتیجہ خیز بات چیت" کی ہے۔

واضح رہے ایسے کسی بھی معاہدے سے دونوں فریق کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت سے دونوں فریقوں کے درمیان زیرالتوا مسائل کو حل کرنے میں بھی کافی حد تک مدد ملی ہے۔ پیوش  گوئل نے منگل کو برسلز کے اپنے دورے کے اختتام کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر تجارت نے کہا، "ان بات چیت نے ہمارے زیرالتوا مسائل کو نمایاں طور پر کم کیا ہے اور ایک روڈ میپ تیار کرنے میں ہماری مدد کی ہے جو ہماری معیشتوں کے لیے فائدہ مند ہو گا۔"