جموں و کشمیر کے پونچھ میں انکاؤنٹر، 4 عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 4 عدم شناخت ملی ٹینٹ مارے گئے

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 4 عدم شناخت ملی ٹینٹ مارے گئے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی سپیشل فورسز، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس اور دیگر فورسز نے پونچھ کے سرنکوٹ کے سندھرا علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینوں کے درمیان گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے پہلی جھڑپ ہوئی جس کے بعد ڈرون کے علاوہ رات کی نگرانی کے دیگر آلات کو استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کی علی الصبح طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کے ساتھ تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں 4 ملی ٹینٹ مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں میں سے بیشتر غیر ملکی ہیں جن کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔