بہاراسمبلی انتخابات: جے ڈی یو نے سابق وزیر اور رکن اسمبلی سمیت گیارہ رہنماؤں کو پارٹی سے نکالا
بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان جے ڈی یو نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیارہ رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ نکالے گئے رہنما زیادہ تر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ جے ڈی یو نے گیارہ رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ یہ کارروائی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کی گئی ہے۔ ان میں سابق وزیر، سابق ایم ایل سی اور سابق رکن اسمبلی شامل ہیں۔
پارٹی سے نکالے گئے لیڈروں میں سابق وزیر شیلیش کمار، سابق ایم ایل سی سنجے پرساد، سابق رکن اسمبلی شیام بہادر سنگھ، سابق ایم ایل سی رنوجے سنگھ، اور سابق رکن اسمبلی سدرشن کمار شامل ہیں۔
جے ڈی یو نے سابق وزیر شیلیش کمار کو پارٹی سے نکال دیا ہے، جو جمال پور سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ چکیہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے سنجے پرساد کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ایم ایل سی رنوجے سنگھ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، جو برہارا سیٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
جے ڈی یو نے جیراڈی سے الیکشن لڑ رہے وویک شکلا اور مہوا سیٹ سے الیکشن لڑ رہی اسما پروین کو بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔ باربیگھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے سدرشن کمار کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برہڑیا سے انتخاب لڑنے والے شیام بہادر سنگھ، نوی نگر سے انتخاب لڑنے والے لو کمار، موتیہاری سے انتخاب لڑنے والے دیویانشو بھاردواج، صاحب پور کمل سے انتخاب لڑنے والے امر کمار سنگھ اور کدوا سیٹ سے انتخاب لڑ رہی آشا سمن کو جے ڈی یو نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔